22 اپریل، 2024، 7:15 AM

ایران اور پاکستان کے درمیان اشتراکات سرمایے کی حیثیت رکھتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ایران اور پاکستان کے درمیان اشتراکات سرمایے کی حیثیت رکھتے ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

پاکستانی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور اجتماعی شعبوں میں دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلفونک گفتگو کی اور دونوں ممالک کے تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تاریخی تعلقات اور اشتراکات پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے صدر رئیسی کے دورہ اسلام آباد کے حوالے سے پاکستان کی اعلی پیمانے پر تیاری کے حوالے میزبان ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

اس موقع پر پاکستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ صدر رئیسی کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

News ID 1923470

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha